رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، معید انور

DMC East

DMC East

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے، علاقہ مکینوں کیلئے آنا جانا محال ہوگیا ہے، صورتحال ایسی ہی رہی تو عوام کو احتجاج سے روکنا مشکل ہو جائیگا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران فوری طور پر سولجر بازار کی یوسی میں سیوریج مسائل کو دور کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 16 کے چیئرمین نوشاد خان، وائس چیئرمین عرفان کھٹیانی و دیگر یوسیز نمائندگان کے ہمراہ سولجر بازارکے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر سولجر بازار میں سیوریج کی گندگی پر یوسی 16 کے چئیرمین نوشاد خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بری طرح ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سولجر بازار کی مختلف گلیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوء ہیں، ہم نے ہر طریقے سے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے علاقہ مکینوں نے اس موقع پر چیئرمین معید انور سے کہا کہ سیوریج کے مسائل نے ہمیں اپنے گھروں تک محصور کر دیا ہے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے مشکور ہیں کہ وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر افسران سمیت یوسیز کے منتخب نمائندگان بھی موجود تھے۔

جاری کردہ
محکمہ اطلاعات
بلدیہ شرقی