محدود وسائل کے باوجود بلا امتیاز یوسیز میں ترقیاتی کام سر انجام دئیے، معید انور

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود بلا امتیاز یوسیز میں خدمات سر انجام دیکر عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کی ہے نالہ صفائی کیلئے فنڈز نہیں تھے لیکن اس کے باوجود کوشش کی ہے کہ جن نالوں کی صفائی کی ذمہ داری بلدیہ شرقی کی ہے وہ صاف کئے جائیں مشکل سے صحیح لیکن نالوں کو صاف کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو و سپریٹینڈنگ انجنئیر اظہر حسین شاہ کے ہمراہ نالوں کی صفائی کے کام کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ تیز برسات کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں لہذا متعلقہ افسران اپنے پچھلے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات کریں نالہ صفائی کے ساتھ نکاسی آب کیلئے ضرورت کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینریز تیار رکھی جائے نالہ صفائی کے حوالے سے ان علاقوں اور کرونک پوائنٹس کو کلئیر رکھا جائے جہاں گزشتہ برسات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا اس موقع پر انہیں کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ تین ماہ سے تواتر سے جاری جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو ¿ کی مہم سے بھی آگاہ کیا گیا، ایکسئین بی اینڈ آر سلمان میمن ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔