ریٹائرمنٹ کے نزدیک دو ملازموں کی حج قرعہ اندازی

DMC EAST

DMC EAST

کراچی: بلدیہ شرقی میں 2020 میں ریٹائرمنٹ کے قریب دو ملازمین کی خصوصی طور پر قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے سر انجام دی گلشن اقبال زون سے پپو نائب قاصد محکمہ پارکس اور جمشید زون سے یعقوب حسین چوکیدار محکمہ تعلیم کے نام قرعہ اندازی میں آئے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان نے دونوں ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں کی درخواست کی ملازمین نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے ہم ریٹائرمنٹ سے قبل بڑا دینی فریضہ سر انجام دے سکیں گے قرعہ اندازی کیلئے 20 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین کونسل بلدیہ شرقی وبلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے۔