سی پیک انقلابی ایم ایل ون منصوبہ

China-Pakistan Economic Corridor

China-Pakistan Economic Corridor

تحریر : سید کمال حسین شاہ

1804ء میں ایک انگریز انجینئر رچرڈ ٹرے دی تھک نے بھاپ سے چلنے والا انجن تیار کیا۔اس کے بعد جارج سٹیفن سن نے اس سے زیادہ طاقتور انجن بنایا۔ اس انجن کے کامیاب تجربے کے بعد سٹاکٹن سے ڈارلنگٹن تک ریل کی پٹری بچھائی گئی جس پر صرف مال گاڑیاں چلائی گئیں۔ 1830ء میں لیور پول سے مانچسٹر کو ملانے والی ریلوے لائن کا افتتاح ہوا اور برطانیہ میں سب سے پہلی مسافر گاڑی اسی ریلوے لائن پر چلی۔ اس کے بعد ریاست ہائے متحدہ میں 1833ء بلجیم اور جرمنی میں 1835ء میں کینڈا 1836، فرانس 1837ء ہالینڈ اور اٹلی میں 1839ء میں ریل گاڑیاں چلنے لگیںہندوستان میں ریلوے کی تاریخ کا آغاز 1845ء سے ہوا۔

اس سال کلکتے سے رانی گنج بمبئی سے کلیان اورمدراس سے ارکونام تک تین ریل گاڑیاں تجرباتی طور پر چلائی گئیں۔ 13 مئی 1861ء کو کراچی سے کوٹری تک چلنے والی ریل گاڑی کا افتتاح ہوا۔ 10 اپریل 1862ء کو لاہور اور امرتسر کے درمیان پہلی گاڑی چلی۔ 1865ء میں ملتان کو لاہور سے ریلوے کے ذریعے سے ملا گیا۔ 1889ئمیں سکھر کے مقام پر دریائے سندھ پر پل تعمیر ہونے سے پنجاب اور سندھ ریل کے ذریعے مل گئے۔دنیا بھر کے ممالک میں ریلوں کے جال بچھا ہوا ہے انجنوں اور گاڑیوں کی ساخت اور رفتار انتہا کو پہنچی ہوئی ہیں انجنوں نے بہت ترقی کی ہے جدید قسم کے انجن بنائے گئے ہیں شروع میں بھاپ کے انجن بنے پھر ڈیزل سے چلنے والے انجن بنائے گئے اس کے بعد بجلی سے چلنے والے انجن بن گئے بھاپ کے مقابلے میں ڈیزل اور بجلی کے انجن بن گئے ہلکے پھلکے اور تیز رفتار ہوتے ہیں.

برصغیر میں ریل کا اغاز مواصلات کے جدید، اور بڑی حدتک انقلابی ذریعے کے طور پر ہوا، مگرجلدہی ریل ایک اہم علامت بھی بن گئی. برصغیرکے جن علاقوں میں ریل کی پٹریاں بچھائی گئیں، وہاں ایک نئی ثقافت کا اغاز ہوا۔ موجودہ پاکستان میں ریلوے کا آغاز 13 مئی 1861ء میں ہوا جب کراچی سے کوٹری 169 کلومیٹر ریلوے لائن کا افتتاح ہوا۔1885ء تک موجودہ پاکستان میں چار ریلوے کمپنیاں سندھ ریلوے، انڈین فلوٹیلا ریلوے، پنجاب ریلوے اور دہلی ریلوے کام کرتیں تھیں۔ 1885ء میں انڈین حکومت نے تمام ریلوے کمپنیاں خرید لیں اور 1886ء میں نارتھ وسٹرن اسٹیٹ ریلوے کی بنیاد ڈالی جس کا نام بعد میں نارتھ وسٹرن ریلوے کر دیا گیا۔قیام پاکستان کے وقت پاکستان میں تین مختلف براڈ گیج، میٹر گیج اور نیرو گیج ریلوے لائنیں استمال ہوتی تھیں۔ جن میں سے کچھ میٹر گیج اور نیرو گیج ریلوے لائنیں براڈ گیج میں تبدل کر دیں گیئں ہیں اور باقی بند ہوچکی ہیں۔ اب پاکستان ریلوے کے نظام میں صرف براڈ گیج ریلوے لائنیں استمال ہو رہی ہیں.پاکستان ریلویز کی ٹرینوں کی رفتار زیادہ سے زیادہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے.پاکستان بھارت, ایران اور ترکی سے بذریعہ ریل منسلک ہے.

عوام کیلئے سستا’ معیاری سفر ، ریل گاڑی آمدو رفت، سامان کی ترسیل کیلئے سستا اور آسان ترین ذریعہ،مال بردار ٹرینیں ریلوے کا سب سے بڑا ریونیو حاصل کرنے کا ذریعہ مال بردار گاڑیوں کے ذریعے گڈز کی آمدورفت سے وابستہ ہے. ایم ایل ون پاکستان ریلوے کا تاریخ ساز منصوبہ کیونکہ ماضی میں ریلوے کی ترقی کے حوالہ سے اتنے بڑے منصوبے نہیں لائے گئے.چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے ریلوے کے انقلابی ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل ون ہے۔ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت ریل کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری ہوگی۔، 14 سال پہلے جس منصوبہ پر میں نے دستخط کئے تھے. ایم ایل ون پراجیکٹ کوسی پیک میں انتہائی اہمیت حاصل ہے، ریلوے کی ترقی ملکی ترقی کے لئے ناگزیر تھا .ایم ایل ون منصوبہ کے بعد ایم ایل 2، ایم ایل 3 یہ روہڑی جنکشن ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر چمن ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوتی ہے ، ایم ایلـ4 یہ لائن ایران میں داخل ہوتی ہے اور زاہدان کو جاتی ہے۔ منصوبہ ہے.خنجراب ریلوے یا قراقرم ریلوے پاکستان کے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ نگر کو براستہ درہ خنجراب عوامی جمہوریہ چین کے خود مختار علاقے شنجیانگ سے ملانے کا ایک منصوبہ ہے .

لاہور میٹرو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چینی اورنج لائن لاہور میٹرو کی پہلی لائن۔ اس کے مالی اخراجات اور تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چینی حکومت نے کء ۔منصوبے کے لیے زمین پنجاب حکومت نے مہیا کی .وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ریلوے کے شعبہ میں تاریخ ساز ترقیاتی کام ہونے جا رہے ہے اس منصوبہ سے ریلوے کا سارا سسٹم خودکار ہو جائے گا، ایم ایل ون منصوبہ میں 90 فیصد ملازمتیں پاکستانیوں کیلئے مختص ہوں گی. منصوبہ سے نہ صرف ٹرینوں کی تعداد بڑھے گی بلکہ سفر کا دورانیہ بھی کم ہو گا.ایم ایل ون منصوبہ سے کراچی سے پشاور تک 1780 کلومیٹر کا ڈبل ٹریک پر کام ہو گا اور اس منصوبہ پر چین کے تعاون سے 6.80 بلین ڈالر لاگت آئے گی. اس منصوبہ پر 90 فیصد پاکستانی لیبر کام کرے گی جس سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ افراد کو روزگار میسر آئے گا.

ریلوے میں حادثات کی بڑی وجہ ریلوے کراسنگ ہے، اس منصوبہ سے خودکار سسٹم شروع ہو گا جس سے نہ صرف حادثات سے بچا جا سکے گا بلکہ سفر کی تکمیل میں بھی وقت کی بچت ہو گی.ایم ایل ون ملک کی تقریباً 71 فیصد آبادی سے گزر کر جائے گا جس سے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی.مسافر ٹرینوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا جو 34 سے بڑھ کر 140 ، مال بردار ٹرینوں کی تعداد بھی 160 تک پہنچ جائیں گی.نئے اور بہتر ٹریکس سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 110 سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائیگی۔کراچی سے خیبر تک سامان کی آسان محفوظ اور سستی ترین ترسیل مال گاڑیوں کی بدولت ہے اور دفاعی ساز و سامان کی نقل و حرکت صرف مال بردار گاڑیوں کے ذریعے باآسانی منتقل ہو سکے گا .تمام ٹریکس کے اردگرد حفاظتی باڑ اور راستے میں جدید ٹیلی کام سنگنلز کی تنصیب ہوگی جب کہ ہر روز ٹرینوں کی آمدورفت کی تعداد بڑھ جائے گی۔اس منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بالواسطہ یا بلا واسطہ روزگار میسر ائے گا یہ پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے جو ملک میں سفری سہولتوں کے حوالے سے انقلاب برپا کریگا.

Syed Kamal Hussain Shah

Syed Kamal Hussain Shah

تحریر : سید کمال حسین شاہ