رضا باقر نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 Raza Baqir

Raza Baqir

لاہور (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

ہارورڈ اور بیکر لے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000 سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینئر ریزیڈنٹ ریپریسنڈیٹیٹو مصر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیا اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور وہ ابھی بطور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔