ریاض حمید چوہدری، ایم ڈی خالد نذیر ،اور جنرل منیجر ملک سہیل کی ہدایت پر منیجر آپریشن احسان خالد، زیڈ او جاوید گوندل اور سپروائزر کاہنہ تحسین بلوچ کا دبنگ ایکشن

Cleaning Workers

Cleaning Workers

لاہور: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین ریاض حمید چوہدری، ایم ڈی خالد نذیر ،اور جنرل منیجر ملک سہیل کی ہدایت پر منیجر آپریشن احسان خالد، زیڈ او جاوید گوندل اور سپروائزر کاہنہ تحسین بلوچ کا دبنگ ایکشن۔علاقہ بھر میں صفائی کا نظام بہتر اور کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔تفضیلات کے مطابق گذشتہ روز منیجر آپریشن احسان خالد کی طرف سے نشتر ٹاون زون کے سٹاف ممبران کو ہدایات جاری کی گئی تھی کہ متا ثرہ علاقہ جات سے کوڑا اٹھانے کا عمل جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں اوراس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

انہوں نے آج بارش کے دوران لاہور شہر کے نشتر زون کا اچانک دورہ کیا اورلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ احسان خالد نے صفائی کارکنوں کو شدید موسم میں بھی کام کرنے پر شاباش دی۔انہوں نے شہریوں کوبھی ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ “کلین لاہور” ایپ اپنے فون میں ڈاون لوڈ کریں اور جہاں کوڑا دیکھیں اس کی تصویر ایل ڈبلیو ایم سی کو بھجوائیں. اس طرح حکومت کی مدد بھی ہوگی اور شہر میں صفائی کا نظام پہلے سے بہتر ہو جائے گا۔اس موقع پر تحسین بلوچ سپروائزر کاہنہ کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا پلان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو رول ماڈل بنایا جائے گا۔

منیجر آپریشن احسان خالد کی خصوصی ہدایت پرنشتر زون کے کھلے پلاٹوں میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز۔تاحال پچاس سے زائد کھلے پلاٹوں سے 500ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔پلاٹ کلیئرنس آپریشن نشتر ٹاؤن، چونگی امر سدھو، افشاں پارک، بند پار، کاہنہ، لیل سمیت متعدد علاقوں میں جاری ہے۔خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت محکمے کی اعلی قیادت خود کر رہی ہے۔احسان خالد کا کہنا تھا کہ آخری کھلے پلاٹ تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔ ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔کام میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت قبول نہیں۔ جب تک شہری اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کرتے شہر کو مکمل صاف کرنا ناممکن ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی
0312-4828367