سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خاتمے کی بات کرنا غلط ہے، پرویز خٹک

 Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلاول حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

نوشہرہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات آئینی ہے، حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں تو ہم بھی مقابلہ کرنےکیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سوچ والے آدمی ہیں، ان کو پتہ ہے کونسا راستہ اختیار کرنا ہوگا، سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خاتمے کی بات کرنا غلط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی، ہمیں اپنے نمائندوں پر اعتماد ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن کا واویلاسمجھ سے باہر ہے، وزیر اعظم جس کو بھی کمیٹی کا سربراہ بنائیں گے اپوزیشن کو فیصلہ منظور نہیں ہوگا۔