ایک روز میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی: اسد عمر

 Asad Omar

Asad Omar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا، ‏الحمدللہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے لیے لوگوں کے رجسٹرڈ ہونے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور اب تک خود کو رجسٹرڈ کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا اگر آپ 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں تو جلد رجسٹرڈ ہوں اور ویکسین لگوائیں، کورونا کے حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔