روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 14 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ کے برعکس ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔