fbpx

روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو روپے کی بہ نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 12 پیسے کے اضافے سے 152.93 روپے پر بند ہوٸی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 153.10 روپے کی سطح پر بند ہوٸی۔