روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 153.65روپے پر بند ہوٸی۔

تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 154روپے پر مستحکم رہی ہے۔