روس سے گیس پائپ لائن معاہدہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کیا: حماد اظہر

 Hammad Azhar

Hammad Azhar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ روس سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ پاکستان نے روس کو کیپیسٹی پیمنٹ کے علاوہ اور کوئی گارنٹی نہیں دی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ منصوبے میں روس کا شیئر 74 فیصد اور پاکستان کا 26 فیصد ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک 56 انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی جائے گی، منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا۔