روس: پوتن ۔ تیبون ملاقات

Vladimir Putin

Vladimir Putin

کریملن (اصل میڈیا ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوتن نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں لیبیا کے مسئلے پر بات چیت کی۔

کریملن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں پیٹرول کی عالمی منڈی میں ہم آہنگی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے لیبیا کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیالات کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2510 نمبر کے فیصلے اور برلن کانفرنس کے فیصلوں سے ہم آہنگ شکل میں لیبیا کے باشندوں کے درمیان دوبارہ سے ڈائیلاگ کے آغاز اور فائر بندی کے ساتھ تعاون کا ذکر کیا گیا۔

مذاکرات میں لیبیا بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی سیاسی و سفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔