روس جنگ بندی پر عمل کرے: فرانس اور جرمنی

Olaf Schulz and Emmanuel Macron

Olaf Schulz and Emmanuel Macron

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی اور فرانس نے روس سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

جرمن حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق، چانسلر اولاف شولز اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

اس بات چیت کے دوران ماکروں اور شولز نے یوکرین کے بحران کے حل کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر اصرار کیا۔

تینوں سربراہوں نے مستقبل قریب میں قریبی روابط کے لیے مطابقت کا بھی اظہار کیا ۔

یاد رہے کہ روس نے چوبیس فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔