سعد رضوی کا نام ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل، اثاثے منجمد، شناختی کارڈ بلاک

Saad Rizvi

Saad Rizvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست ’فورتھ شیڈول‘ میں شامل کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

شیڈول فور میں نام شامل ہونے کے بعد مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا، سعد رضوی نہ کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے نہ جائيدادکی خرید و فروخت کرسکیں گے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا، مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینی ہوگی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔