صبور علی کے بعد منال کی بھی بات پکی ہو گئی

Saboor Ali and Manal

Saboor Ali and Manal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شوبز اداکارہ منال کی اداکار احسن محسن اکرام سے بات پکی ہو گئی۔

اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے اور رواں سال 14 فروری کو بھی تصاویر کے باعث ان کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

تاہم اب منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی ہوگئی ہے۔ منال خان نے احسن محسن کے ساتھ اپنی ’بات پکی‘ کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں کے گلے میں پھولوں کے ہار ہیں۔

احسن محسن اکرام نے بھی منال کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہے جس پر منال نے محبت کا بھی اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہوئی تھی جبکہ اداکارہ منال اور صبور آپس میں دوست بھی ہیں۔