سلمان خان کے گھر کا نگران پرانے کیس میں گرفتار

 Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے نگران کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 62 سالہ ملازم شکتی سدھیشور رانا کو گزشتہ روز 30 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے 1990 کی دہائی میں شکتی کو دیگر ملزموں کے ساتھ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد شکتی ضمانت ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔

مقامی عدالت نے اس کی ضمانت ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، حال ہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ شکتی رانا پچھلے 20 سال سے گورائی گاﺅں کے ساحلی علاقے میں موجود ہے اور آج کل سلمان خان کے بنگلے میں نگراں کے طور پر کام کر رہا ہے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔