ثنا جاوید کا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

Sana Javed

Sana Javed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ ثنا جاوید نے فیشن ڈیزائنرعاصم جوفا کی تیار کی گئی پی پی ای کٹ پہن کر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 2 گھنٹے کی فلائٹ کیلئے انہوں نے یہ کٹ پہنی اور حیران رہ گئیں کہ اس شدید گرمی میں عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن کارکن ، ڈاکٹر اور طبی عملہ اسے پورے دن کیسے پہنتا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی کاوشوں،محنت اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہیں۔ ثنا جاوید نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز کی پیروی کریں تاکہ کورونا وبا سے لوگ محفوظ رہ سکیں۔