شہر قائد میں صفائی نہ ہونے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے، حنید لاکھانی

PTI Karachi

PTI Karachi

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت الما ل سندھ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر ایک سنگین مسئلہ ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن کے باعث عوام طرح طرح کی موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان سے کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

شہرقائد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ختم ہوگئی ہے، صوبائی حکومت کے وزراء صوبے کے شہروں کو صاف اور اچھا بنانے کے بجائے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی عدم توجہ ، لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے شہروں کا برا حال ہوتا جارہا ہے، صوبائی حکومت کا کام ہوتا ہے کہ وہ شہر ی حکومتوں کے ساتھ روابط میں رہے اور شہروں کی صفائی اور دیگر معاملات کے لیئے ان کے ساتھ تعاون کرے ، شہروں کی ترقی سے ملک ترقی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ شہر قائد کو پورے ملک کے لیئے معاشی حب کی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس شہر میں بندرگاہ ہے اور تمام درآمدات و برآمدات اس ہی شہر سے ہوتی ہیں پورے ملک کا کاروبار کراچی پر منحصر ہے۔

شہروں کی صفائی اور ترقی کے حوالے سے حکومت سندھ کی عدم توجہ سمجھ سےبالاتر ہے، ایسا محسوس ہوتاہے جیسے حکومت سندھ کو شہروں کی صفائی اور شہروں کے باسیوں کی صحت اور زندگی کی کوئی پروا نہیں ہے، سندھ حکومت کے وزراء صرف اپنے اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہیں ، شہرقائد کے لوگ پہلے ہی بیروزگاری اور مہنگائی کیوجہ سے شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اس پر گندگی اور غلاطت کے ڈھیر نے مزید نفسیاتی مریضوں جیسی حالت کر دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑہتی ہوئی گندگی سے جہاں شہر کا حسن دن بدن ماند پڑ رہا ہے وہیں شہر سے محبت کرنےوالے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، سندھ حکومت جان بوجھ کر شہر قائد کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔

شہر قائد میں صفائی نہ ہونے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے، حنید لاکھانی