fbpx

سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Sara Khan Wedding

Sara Khan Wedding

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی خوبور اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

دوروز قبل اپنی منگنی کے بارے میں بتا کر اداکارہ سارہ خان نے سب کو حیران کردیا تھا تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی شادی کی تصاویرنے مداحوں کو مزید خوش کردیا ہے۔

اداکارہ گلوکار فلک شبیرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

اداکارہ اور گلوکار کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کی منگنی اورگزشتہ روزسوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مایوں کی تقریب کی تصاویرکوبھی خوب پسند کیا جارہا ہے جس میں دونوں خود بھی اپنی تقریب میں محظوظ ہورہے ہیں۔