سعودی عرب میں کرونا سے بچاو کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان

Saudi Arabia, Corona

Saudi Arabia, Corona

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے متعدد شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر اور اضافی حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ نئے اقدمات 28 شوال 1441 ہجری بہ مطابق 20 جون 2020 تک نافذ رہیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذریعے نے بتایا کہ اضافی حفاظتی پروٹوکول میں فیکٹریاں ، کان کنی ، داخلی ہوا بازی ، انٹرسیٹی ٹرانسپورٹ سروس، ٹیکسیاں کاروں کی بکنگ، سوار مسافروں اور سامان ، ٹیکسیوں اور مشترکہ آمدورفت ، اور سیاحوں کی رہائش کی سہولیات (ہوٹلوں ، فرنیچر اپارٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کے دائرے میں ڈاک اور لاجسٹک سروسز اور فارمز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حفاظتی پروٹوکول میں بیان کردہ مدت کے دوران کام کے مقامات پر حاضری کو عارضی طور پر محدود وقت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

احتیاطی پروٹوکول کے بارے میں مزید تفصیلات اور معلومات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مل سکتی ہیں۔ https://covid19awareness.sa/archives/5460