سعودی عرب میں کرونا وائرس سے مزید پانچ اموات، کل کیسوں کی تعداد 2385 ہو گئی

Coronavirus in Saudi Arabia

Coronavirus in Saudi Arabia

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 چوبیس گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے مزید پانچ افراد فوت ہوگئے ہیں اور مزید 206 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل کیسوں کی تعداد 2385 ہوگئی ہےاور اب تک اس مہلک وائرس سے 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ اتوار کو کرونا وائرس سے متاثرہ تمام ضرورت مند مریضوں کو علاج کی دستیاب سہولتیں مفت مہیا کرنے کا حکم دیا تھا۔سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے بتایا تھا کہ شاہ سلمان نے مملکت میں ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد زایدالمیعاد قیام کرنے والوں کے مفت علاج کا حکم دیا تھا۔

خادم الحرمین الشریفین نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد متاثر ہونے والی نجی شعبے کی کمپنیوں کے 12 لاکھ سے زیادہ سعودی ملازمین کی مالی امداد کے لیے 9 ارب ریال (2 ارب 39 کروڑ ڈالر) تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔