سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز

Hajj

Hajj

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں مسلمانوں کے مذہبی فریضے حج کے مناسک کا آج اتوار کے روز سے آغاز ہو گیا ہے۔ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے دوسری مرتبہ حج ادا کیا جا رہا ہے۔

رواں برس قریب 60 ہزار مسلماں فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس یہ تعداد محض 10 ہزار تک محدود رکھی گئی تھی۔

وبا سے قبل 2019ء میں دنیا بھر سے آنے والے دو ملین سے زائد مسلمانوں نے اپنا یہ مذہبی فریضہ ادا کیا تھا۔

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی غیر ملک سے آئے ہوئے کسی شخص کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔