سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے حوثیوں کے 3 ڈرون طیارے تباہ کر دیے: عرب اتحاد

Drones Destroyed

Drones Destroyed

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے 3 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحاد کے مطابق معاند دہشت گرد حملوں کے لیے ڈرون طیارے بھیجے جانے کا مرکز یمن کا صوبہ الحدیدہ ہے۔ عرب اتحاد نے زور دے کر بتایا کہ حوثی ملیشیا کیجانب سے بین الاقوامی انسانی قانون اور اسٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔