سعودی عرب کا 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

Saudi Arabia, International Flights

Saudi Arabia, International Flights

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت کی جانب سے 31 مارچ کو تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی [GACA] کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر لگائی گئیں پابندیاں 17 مئی سے ختم کر دی جائیں گی جس کے بعد تمام سعودی ائیر پورٹس معمول کے مطابق کام کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق مراسلہ تمام مقامی ائیر پورٹس کو جاری کردیا گیا ہے تاہم ان تمام ممالک میں سفری پابندیاں برقرار رہیں گی جہاں کرونا وائرس کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے 20 ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔ ان ممالک میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، لبنان، بھارت، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، برازیل، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔