سعودی عرب، کویت رابطہ کونسل کا پہلا اجلاس؛ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

Meeting

Meeting

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب اور کویت کی رابطہ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ہے اور اس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیرخارجہ شیخ احمدناصرالصباح نے شرکت کی ہے۔

شہزادہ فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’سعودی عرب اور کویت کی قیادت کی رہ نمائی میں آج میں نے اپنے بھائی (شیخ احمد) کے ساتھ سعودی کویت رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی ،تاریخی اور گہرے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے تاکہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کوایک دوسرے کے مزید قریب لایا جا سکے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’کونسل ترقیاتی عمل اور دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے شعبوں میں مشترکہ روابط کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گی۔‘‘

وہ مزید لکھتے ہیں:’’رابطہ کونسل سے سعودی عرب اورکویت اوران کےعوام کے لیے وسیع ترخوش حالی میں مدد ملے گی۔‘‘

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی ،کویت رابطہ کونسل کے اجلاس میں ایک دستاویز پر دست خط کر رہے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی ،کویت رابطہ کونسل کے اجلاس میں ایک دستاویز پر دست خط کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد نے سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا تھا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الریاض میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بات چیت کی تھی۔