سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 1286 نئے کیسوں کی تشخیص، 16 مریض وفات پاگئے!

Saudi Arabia Corona Ccases

Saudi Arabia Corona Ccases

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1286 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکارمزید 16 مریض وفات پاگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کووِڈ-19 کے 982 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 462528 ہوگئی ہے۔ان میں سے 7519 مریض وفات پاچکے ہیں اور 444792 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔

Advertisement
مکہ مکرمہ میں آج بھی سب سے زیادہ 419 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ دارالحکومت الریاض میں 263،منطقہ شرقیہ میں191 اورعسیر میں 98 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب میں کروناوائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 10217 ہے۔ان میں سے 1553 کی حالت تشویش ناک ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔