سعودی عرب میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

Saudi Arabia, Corona Virus

Saudi Arabia, Corona Virus

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کر دیا گیاہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔