سعودی عرب کی بیت المقدس میں فلسطینی مکانات مسماری کی شدید مذمت

Shah Salman bin Abdul Aziz

Shah Salman bin Abdul Aziz

بیت المقدس (جیوڈیسک) سعودی عرب نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صورباھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی صہیونی پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں صور باھر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری سے سیکڑوں شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابیبہ کے اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مکانات مسماری کی پالیسی ظالمانہ روش ہے جس کا مقصد بیت المقدس کےفلسطینیوں کو ان کے گھروں اور شہر سے زبردستی بے دخل کرنا اور القدس میں آبادی کا توازن تبدیل کر کے مخصوص لوگوں کے غلبے کی راہ ہموا کرنا ہے۔ سعودی عرب فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی توہین قرار دیتا ہے۔

گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں خطے کی صورت حال اور عالمی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کے تصرفات بین الاقوامی قوانین اور کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران نے غیرقانونی طورپر برطانیہ کا ایک تیل بردار جہاز تحویل میں لے رکھا ہے۔ ایران کے اس اقدام پر سعودی عرب برطانیہ کےساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عالمی جہاز رانی کو یقینی بنانے اور اس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کرے۔