سعودیہ میں رمضان کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں اجلاس آج ہو گا

Ramadan Moon

Ramadan Moon

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جب کہ اس سلسلے میں پاکستان میں اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت آج پشاور میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہونگے۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔