سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہو گی

Eid Moon

Eid Moon

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہو گی۔

عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ مملکت میں 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔