سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان شہری ہوابازی کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے سمجھوتا

Saudi Arabia, UAE

Saudi Arabia, UAE

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی (جی اے سی اے) اور متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شہری ہوابازی کی سکیورٹی سے متعلق ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔

اس سمجھوتے پر سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالعزيز بن عبدالله الدعيلج اور یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف السویدی نے بدھ کے روز دست خط کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ’’مفاہمت کی اس یادداشت کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان شہری ہوابازی کی سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانا ہے۔اس سے شہری ہوابازی کی صنعت کے انتظامی ، تنظیمی ،آپریشنل اور ٹیکنیکل شعبوں کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس سمجھوتے سے تجربات کے دوطرفہ تبادلے،سول ایوی ایشن کے سکیورٹی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سوفٹ وئیر کے شعبے میں بہترایپلی کیشنز کے اطلاق میں مدد ملے گی۔