سعودی عرب میں یکم فروری سے کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

Saudi Arabia Vaccines

Saudi Arabia Vaccines

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوانا ضروری ہو گا۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لازمی ہو جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہر شہری کو ایک مقامی ایپلیکیشن کے ذریعے اپنے ویکسینیڈڈ (immune status) ہونے کی تصدیق کرنا ہو گی جس کے بعد وہ کسی بھی سماجی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سائنسی، تفریحی یا کھیلوں کی تقریب میں شرکت کر سکتا ہے۔