سعودی عرب: 107 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

 Saudi Arabia - Corona

Saudi Arabia – Corona

جدہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں ایک اسپتال میں کرونا کی وبا کا شکار 107 سالہ خاتون کے صحت یاب ہونے پر اسپتال انتظامیہ اور مریضہ کے اقارب میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

جدہ اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الغامدی نے تصدیق کی کہ ایک 107 سالہ بزرگ خاتون کو کرونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ سانس کی شدید دشواری کا شکار تھی۔ اس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی شعبے داخل کیا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر ربیٰ ہندی اور بدور العتیبی نے اس کی دیکھ بحال شروع کی۔

مریضہ کے ٹیسٹ لینے سے پتا چلا کہ کرونا وایرس سے متاثر ہے۔ اسے شدید نمونیا ہو گیا تھا اور سانس لینے میں سخت مشکل پیش آرہی تھی۔ اینستھیزیا ٹیم نے اسے اسپتال میں داخل ہونے کے 4 دن کے اندر ہی وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا تھا۔ اس کے بعد اسے طبی ٹیم کی نگرانی میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کا ضروری علاج کرایا گیا۔

ایک ہفتہ کے اندر اس عورت کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی اور اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اسپتال میں مزید چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون صحت یاب ہوگئی گئی اور اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

الغامدی نے اس کیس کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی ، جنہوں نے بڑھاپے کی وجہ سے خاتون کو یقینی موت سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔