عدت گزارے بغیر دوسری شادی بے قاعدہ شادی قرار

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے عدت گزارے بغیر دوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قرار دیدیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ عدت گزارے بغیر خاتون کے دوبارہ نکاح کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے پر زنا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کیے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کے لیے رجوع کیا تھا۔ درخواستگزار کا موقف تھا کہ آمنہ نے فیملی عدالت سے خلع کی یک طرفہ ڈگری لیکر اگلے روز اسماعیل سے نکاح کر لیا۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل قانون کے تحت بے قاعدہ نکاح کے اپنے نتائج ہو سکتے ہیں، بے قاعدہ نکاح کی بنیاد پر آمنہ بی بی اور اسماعیل کی شادی کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔