سینیٹ الیکشن کیلیے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج جاری کی جائے گی

Senate

Senate

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے جمع کاغذات نامزدگی کی نظرثانی شدہ فہرست آج جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کل تک یعنی 25 فروری تک واپس لیے جاسکتے ہیں جب کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

حکومتی جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاردیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید کو الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔