سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی آزاد حیثیت میں منظور

Abdul Qadir

Abdul Qadir

بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے وارد ہونے والے عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت سے منظور کر لیے۔

سینیٹ کے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بلوچستان سے ایک نام بہت زور شور کے ساتھ سنائی دیا اور وہ تھا عبدالقادر کا نام جنہیں پارٹی کا پرانا کارکن تک نہ ہوتے ہوئے خلاف توقع حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی نے تائید اور تجویز کنندہ کی حیثیت سے ان کے کاغذات نامزدگی پر دستخظ کیے اور کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع ہو گئے۔

پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی جانب سے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر بھرپور احتجاج سامنے آیا تو عمران خان نے ان سے ٹکٹ واپس لیکر پارٹی رہنما ظہور آغا کو دے دیا مگر عبدالقادر نے اگلے روز ہی آزاد حیثیت سے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اور اس مرتبہ ان کے تائید اور تجویز کنندہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی تھے۔

الیکشن کمیشن نے عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لیے ہیں۔