سینیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا سے کن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے؟

Senate Election

Senate Election

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 12نشستوں کے لیے 51 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں جنرل کی 7 نشستوں کے لیے 22 اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کے لیے 11کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 13 اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ثانیہ نشتر، شبلی فراز، محسن عزیز سمیت 13 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ مسلم لیگ (ن) سے جنرل نشست پر عباس سمیت 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

دوسری جانب جے یو آئی سے مولانا عطاءالرحمان سمیت 5 امیدواروں ،اے این پی سے ہدایت اللّٰہ سمیت 4 امیدواروں اورجماعت اسلامی کے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی اورآزادامیدواروں کی جانب سے بھی تین تین کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔