سنیئر سٹیزن کے لئے وی کیئر کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ ڈاکٹر سید عمران علی شاہ

 Vcare Social Welfare Society

Vcare Social Welfare Society

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ہمیں دنیا کی رنگینیوں میں اپنے بزرگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے ماں باپ ہوں یا سنیئر سٹیزن ہمیں ان کی عزت و تعظیم کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیئے وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا سنیئر سٹیزن کے لئے کئے جانے والے اقدامات نہ صرف بے مثال بلکہ لائق تحسین ہیں جس طرح VCeareکے لوگ بے سہارا بزرگوں کا سہارا بن رہے ہیں ہمیں بھی ایسے اقدامات کا ساتھ دینا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ریٹائرڈ ) محمد اسلم شیخ ،فاطمہ خلفان ،بورڈ آف ڈائریکٹر وی کیئر فیصل ندیم ،DIGجیل خانہ جات محمد ناصر خان ،محمد شفیق ،سعید کلپر ،ہارون وقار ملک ،اسسٹنٹ پروفیسر آغاخان سمینہ ورٹی جی ،سنیئر جرنلسٹ حسن تھیبو ،روٹری کلب کراچی گیٹ وے کے صدر یوسف آفتاب ،فاروق ڈاڈی ،امتیاز چنا ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حکومت سندھ کشور سجاد ،جنرل سیکریٹری وی کیئر شہزاد ،نائب صدر ڈاکٹر شرمین اور دیگر نے خطاب کیا سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے وی کیئر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں سنیئر سٹیزن کی دیکھ بھال اور اُن کے دکھ سکھ کو بانٹنا بھی ایک عظیم عبادت سے کم نہیں ہمیں اپنے ماں باپ اور بزرگوں کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیئے اس موقع پر ریٹائرڈ ایڈیشنل جج محمد اسلم شیخ نے بتا یا کہ سنیئر سٹیزن کے لئے سندھ حکومت نے قانون پاس کیا ہے اس پر عملدرآمد کرکے ہم اپنے سنیئر سٹیزن کو نہ صرف بہتر مقام دے سکتے ہیں بلکہ قانونی معاملات کو بھی حل کیا جاسکتا ہے انہوںنے بھی سنیئر سٹیزن کے حوالے سے مثالی کاموں پر وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔