جنسی استحصال: پوپ ٹھوس اقدامات کریں، اقوام متحدہ کے ماہرین کا مطالبہ

Pope Francis

Pope Francis

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین نے ویٹیکن پر الزام لگایا ہے کہ وہ بچوں کے جنسی استحصال کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پوپ فرانسس کو لکھے گئے ایک خط میں اقوام متحدہ کے چار خصوصی نمائندوں نے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے اپنی ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

ان ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ چرچ کی جانب سے مشتبہ مجرمان کی حفاظت اور ان کے جرائم کی پردہ پوشی کی کوشش کی گئی۔ اس کا نتیجہ بالآخر ’استثنیٰ‘ اور ’متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد‘ کی صورت میں نکلا۔