شان شاہد کی ایک بار پھر ’’ارطغرل غازی ‘‘ پر چڑھائی

Shaan

Shaan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار شان شاہد نے ارطغرل غازی کی شوقین خاتون کی جانب سے گہرے طنز پر جوابی طنز کے تیر برسا دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا ہے کہ وہ دین ڈراموں اور فلموں سے نہیں سیکھتے۔ شان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اُن کی والدہ نے انہیں دین کی باتیں سکھائی ہیں۔

اداکار نے یہ بات صدف نامی صارف کے ایک سوال کے جواب میں کہی، صارف نے ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کے وضو کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شان مولوی سے نہ سہی، اس ویڈیو کلپ سے ہی وضو کرنا سیکھ لیں۔ شان کا کہنا تھا کہ یہ ترک اداکار پیسوں کیلئے وضو کر رہا ہے۔