شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے رین ایمرجنسی سینٹر قائم

 

کراچی: شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا سینٹر دوران برسات 24گھنٹے فعال رہے گا دوران برسات شاہ فیصل کالونی کے مکین علاقائی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات شاہ فیصل زون کے مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر کے فون نمبر 99248648,99238820پر درج کراسکتے ہیں جہاں موجود متعلقہ محکموں کا نمائندہ رین ایمرجنسی سینٹر میں موجود تمام محکموں کے عملے پر مشتمل خصوصی گینگ کے زریعے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنا ئے گا۔

شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے کہا ہے کہ دوران برسات شاہ فیصل کالونی کے مکینوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں عوامی خدمات کی انجام دہی کے لئے الرٹ کردیا گیا دوران برسات برساتی پانی کی بروقت نکاسی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام دستیاب مشنری اور عملے کو آن روڈ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ عوامی تعاون اور عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت اور تعاون کے زریعے شاہ فیصل کالونی میں دوران برسات مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے گا ۔پبلک ریلیشن آفیسر