شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

امیگریشن حکام نے اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا۔

شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہو رہے تھے جہاں سے انہیں لندن جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

حکام نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریویل کی اجازت دی ہے۔

امیگریشن حکام کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ دیے جانے پر شہباز شریف واپس گھر روانہ ہو گئے۔

حکام نے شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طورپرآگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔