شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائے گا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظور کی جبکہ دوسرے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ اب ریفری جج کے پاس جائےگا۔ اس حوالے سے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ سماعت کے بعد ضمانت منظور کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ دستخط کیلئے جسٹس اسجد گھرال کے سامنے رکھا گیا تو انھوں اختلافی نوٹ لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کے مطابق اختلاف کے باعث ہم نےعلیحدہ علیحدہ فیصلہ لکھا، ریفری جج کی تقرری کیلئے اب یہ معاملہ چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائیگا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔