شہباز شریف نے کورونا کو شکست دے دی

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ڈاکٹروں نے 3 ہفتے تک انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈاکٹرز نے انہیں سخت احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو مسلم لیگ (ن) پاکستان کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔