شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو ارسال

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے کا مصدقہ عدالتی حکم متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے مصدقہ تحریری حکم کی کاپی وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم بھجوایا گیا ہے اور عدالت کا تحریری حکم ہائیکورٹ کی ڈسپیچ برانچ کےذریعے متعلقہ اداروں کوبھجوایاگیا۔

شہباز شریف کے وکلا نے عدالتی حکم میسنجر کے ذریعے وزارت داخلہ کو بھجوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ حکم میسنجر سے بھجوایا جائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔