شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ

Shaheen Shah Afridi and Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi and Shahid Afridi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں زیر گردش ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

ایازخان کا کہنا تھاکہ شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔