’شرعی تعلیمات ہیں کہ کورونا سے خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاؤ‘

 Tahir Mahmood Ashrafi

Tahir Mahmood Ashrafi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے عوام سے کورونا وبا سے بچنے اور دوسروں کے لیے بھی احتیاط کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شب برات کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس رات میں انفرادی عبادت کا بڑا اجر ہے، یہاں تو کورونا ویکسین پر بھی فتوے دیے جارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے دنیا میں کورونا کا خاتمہ نہیں ہوسکا، یہ وبااللہ کی طرف سےہے اور ہمیں کورونا سے بچنے کے لیےاحتیاط کرنی چاہیے، شرعی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاؤ، کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے۔

طاہر محمود کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک قریب آ رہا ہے لہٰذا تاجروں اور دیگر شعبوں کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ مہنگائی نہ ہونے دیں۔