سیالکوٹ واقعہ: پولیس نے مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا

 Sialkot Incident

Sialkot Incident

سیالکوٹ (اصل میڈیا ڈیسک) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے واقعے میں ملوث مزید 40 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نئے شناخت ہونے والے 40 ملزمان کی فہرست میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو باہر سے آئے تھے، فہرست میں فیکٹری کے قریبی دیہات کے رہنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے متعلق تفصیلات سامنے آنے پر چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے نئے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو مذہبی پوسٹر اتارنے کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔