سیالکوٹ واقعہ: ’صورتحال تشویشناک ہے، لوگوں کے رویوں میں تشدد آ رہا ہے‘

 Noorul Haq Qadri

Noorul Haq Qadri

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ صورتحال تشویشناک ہے، لوگوں کے رویوں میں تشدد آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر اس طرح کی اشتعال انگیزی کی گئی، نوجوان نسل سے متعلق بہت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی، جاننے کی کوشش کریں گے کہ اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے کیونکہ یہ مجمع وہیں جمع ہوا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ کی اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کیا اور پھر بہیمانہ تشدد کے بعد جان سے مار کر لاش جلا دی تھی۔